2022 کے ہولناک سیلاب نے ملک بھر میں تباہی و بربادی کے انمٹ نقوش چھوڑے ۔

سیلاب کیوجہ سے ہزاروں مکانات ملیامیٹ ہوگئے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد مرد و پردہ دار مائیں بہنیں بیٹیاں بچے اور بزرگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہوئے ۔۔۔

ہماری ٹیم نے انتہائی نامساعد حالات میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو آپریشن کے بعد انہیں ایمرجنسی ریلیف میں ٹینٹ ۔ ترپالیں ۔خیمے ۔ خشک اور پکا پکایا راشن ۔ پینے کا صاف پانی ۔ چارپائیاں ۔ موسمی بستر ۔ مرد و خواتین اور بچے بچیوں کے ملبوسات ۔ جیکٹس ۔ سوئیٹرز ۔ شوز ۔ گھریلو استعمال کے برتن ۔

خواتین اور چھوٹے بچوں کی ضروریات کا سامان انہیں فوری طور پر فراہم کیا جبکہ سیلاب کی وجہ سے پھیلنے والی متعدی بیماریوں کے بروقت علاج کے لئے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا ۔علاؤہ ازیں انتہائی غریب مستحق اور نادار افراد کو کمروں کی تعمیر کر کے دی گئی ۔۔

اور یہ سب کام ملک و بیرون ملک مقیم آپ مخیر دوست احباب اور بہن بھائیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ۔۔۔

زی این نیوز کی ٹیم کی ان فلاحی و سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے زی این نیوز کے ویورز اور دیگر بہن بھائیوں نے مسلسل رابطے کر کے ہمیں اس بات پر مجبور کیا کہ خدمت خلق کے اس کام کو ایک منظم طریقے سے آگے بڑھایا جائے تاکہ وطن عزیز میں آنے والی کسی بھی قدرتی اور ہنگامی آفات میں فوری طور پر ریسکیو و ریلیف آپریشن سر انجام دے کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جاۓ۔۔۔۔

دوست احباب کے مسلسل متواتر رابطوں اور بے حد اصرار پر ان ہی سے باہمی مشاورت کے بعد ظفر نقوی ویلفیئر فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لا کر اسے متعلقہ ادارے سے باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کے فوراً بعد ہی
خلق خدا کی خدمت کے کام کا آغاز کیا گیا ۔

الحمد للّٰہ ۔ اس وقت ملک اور بیرون ملک مقیم مخیر دوست احباب اور بہن بھائیوں کے تعاون سے ہمارے فلاحی و سماجی کاموں کے مختلف پراجیکٹس انتہائی کامیابی کے ساتھ شروع ہیں ۔
1۔ یتیم بچیوں کے لئے آرفن کئیر پراجیکٹ ۔

2۔ ہنرمند مگر غریب خواتین کے لئے ۔ باعزت روزگار پراجیکٹ ۔

3۔ بحالی معذور پراجیکٹ ۔

جس میں مستحق مرد وخواتین کو ویل چیئر اور گونگے بہرے بچوں کو ڈیوائسز فراہم کی جاتی ہیں ۔

4۔ ایجوکیشن ہیلپ پراجیکٹ

پسماندہ اور غربت زدہ علاقوں میں یتیم بچوں اور بچیوں کو یونیفارم ۔ شوز ۔ کتابیں ۔ کاپیاں اور سٹیشنری فراہم کی جاتی ہے

5۔ اسپیشل عید الفطر پیکج
یتیم ۔ بے سہارا اور غریب بچے بچیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے انہیں اعلیٰ لباس اور شوز لے کر دیئے جاتے ہیں ۔۔

6۔ چلڈرن ہیلپ لائن پراجیکٹ

جس میں نادار اور مستحق بچے بچیوں کو گرمی سردی کے ملبوسات جوتے اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کی جاتی ہے ۔۔۔۔۔

7۔ ماہ رمضان سحر افطار راشن پیکج ۔۔۔۔ بیوہ خواتین ۔ اور معذور افراد میں خشک راشن کی تقسیم ۔
8۔ افطار ڈنر پروگرام ۔

پسماندہ اور غربت زدہ علاقوں میں روزہ دار ۔ افراد کے لئے پُرتکلف افطاری کا اہتمام ۔

9 ۔ مینارٹی ہیلپ پیکج ۔

اسلام کے امن اور رواداری کے پیغام کو پھیلانے کے لئے وطن عزیز میں بسنے والی مسیحی برادری کے تہواروں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے بچوں بچیوں میں تحائف کی تقسیم اور کھانے کا پروگرامات کا انعقاد ۔۔۔

10۔ فوڈ پیکج ڈسٹری بیوشن ۔

عالمی یوم مزدور پر مختلف طبقۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے مزدوروں اور محنت کش افراد میں خشک راشن کی تقسیم ۔۔۔

11 ۔ صاف پانی محفوظ زندگی پراجیکٹ ۔

خشک سالی اور صاف پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے علاقوں میں مساجد اور عوامی مقامات پر اہل علاقہ کے لئے گھریلو استعمال کے واسطے صاف پانی کی فراہمی ۔

۔ الحمد للّٰہ ۔۔۔

۔ خدمت خلق کے یہ تمام پروگرام ہمارے ٹیم ممبرز کی انتہائی چھان بین اور سروے کے بعد آپ کے تعاون سے جاری و ساری ہیں ۔۔۔۔